شراب کا سپلائر پکڑا گیا، چالو بھٹی، آلات کشید برآمد

شراب کا سپلائر پکڑا گیا، چالو بھٹی، آلات کشید برآمد

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار )پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، شراب کی چالو بھٹی، آلات کشید اور بھاری مقدار میں ۔

دیسی شراب اورچرس برآمد، شراب کا سپلائر بھی پکڑا گیا،رائفل لیکر گھومنے والا بھی پکڑا گیا،مقدمات درج ۔تفصیل کے مطابق ضلع کوٹ ادو میں پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ،گزشتہ روز پولیس سٹی کوٹ ادونے لاڑ چوک میں سہیل پٹھان کے گھر چھاپہ مار کر شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی اور100 لٹر لہن، 30 لٹرتیار شراب اور الات کشید برآمد کر لیے جبکہ پولیس دائرہ دین پناہ نے چھپری اڈہ سے ہنجراہی مستقل غربی کے شراب فروش ظفر اقبال پوڑا کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 25 لٹردیسی شراب برآمد کر لی ۔تیسرے واقعہ میں تھانہ دائرہ دین پناہ پولیس نے ہیڈ ولو والا کے قریب ہنجراکالونی کے رہائشی سجاد حسین کمہار کو گرفتار کر کے بھی 100گرام چرس برآمد کر لی ۔پولیس سٹی کوٹ ادو نے لغاری چوک کے قریب شادیخان سنانواں کے رہائشی امان اللہ گرمانی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے رائفل 44 بور برآمد کر لی۔ پولیس نے تمام مقدمات درج کر لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں