برآمدے کا شیڈ گرنے کا واقعہ، نجی سکول سربمہر کردیا گیا

برآمدے کا شیڈ گرنے کا واقعہ، نجی سکول سربمہر کردیا گیا

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)تحصیل جتوئی کے علاقے کلروالی میں نجی سکول کے برآمدے کا شیڈ گرنے کے واقعہ کے بعد نجی سکول کو سیل کردیا گیا۔۔۔

حادثے سے متعلق محکمہ تعلیم کی رپورٹ کیمطابق شیڈ اور اسکے ساتھ سیڑھیاں غیرقانونی طور پر تعمیر کی گئی تھیں،دوسری منزل پر زیرتعلیم طلبا و طالبات چھٹی کے وقت شیڈ پر ٹھہرے تو شیڈ بوجھ برداشت نہ کرسکا اور نیچے گرگیا،حادثے میں ایک طالبعلم جاں بحق اور 12 طلباء وطالبات زخمی ہوگئے تھے ،وزیراعلیٰ مریم نواز نے نوٹس لیکر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ،حادثے کے بعد محکمہ تعلیم نے نجی سکول کو سیل کردیا،محکمہ تعلیم کو بھی رپورٹ پیش کردی گئی۔رپورٹ کیمطابق نجی سکول میں نقشہ کے بغیر اضافی طور پر برآمدے کا شیڈ اور سیڑھیاں غیرقانونی طور پر تعمیر کی گئی تھیں، چھٹی کے وقت شیڈ کے اوپر اور نیچے طلبا و طالبات موجود تھے ، دوسری منزل پر زیرتعلیم طلبہ چھٹی کے بعد سیڑھیوں کے ذریعے نیچے اترنے کے لیے شیڈ پر ٹھہرے لیکن شیڈ بوجھ برداشت نہ کرسکا اور نیچے گرگیا۔محکمہ تعلیم کیمطابق حادثے کے بعد نجی سکول کا لائسنس بھی منسوخ کیا جارہا ہے ۔واضح رہے کہ واقعہ کا تھانہ شہر سلطان میں مقدمہ درج ہوچکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں