ہائی سکول خورشید آباد ،میٹرک کلاسز کو ڈیجیٹل کرنے کی منظوری

 ہائی سکول خورشید آباد ،میٹرک کلاسز کو ڈیجیٹل کرنے کی منظوری

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ایم پی اے اجمل خان چانڈیہ کی کاوش سے ‘‘ یولرن ’’ادارے کے وفد کی مظفرگڑھ آمد ۔۔۔

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خورشید آباد کا دورہ کیا ‘‘ یولرن ’’کی طرف سے خورشید آباد گرلز ہائی سکول کی میٹرک کلاسز کو ڈیجیٹل کرنے کی منظوری دیدی گئی ‘‘ یولرن ’’کی ٹیم گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں ایم ڈی کیٹ کلاسز کو بھی ڈیجیٹل کرنے پر آمادہ ہوگئی،ڈیجیٹل کلاسز میں غیر ممالک اور پاکستان بھر سے ماہر اساتذہ طلباء کو پڑھائیں گے اس موقع پر ایم پی اے اجمل خان چانڈیہ کا کہنا تھاوزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ڈیجیٹل پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈیجیٹل مظفرگڑھ کا باقاعدہ آغاز ہونے جارہا ہے ، پنجاب کے ٹوٹل 7 سکولوں میں ڈیجیٹل کلاسز کا پائلٹ پروجیکٹ شروع ہورہا ہے ، ہماری کوششوں اور لگن کی وجہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان نے مظفرگڑھ کو بھی اس پروجیکٹ میں شامل کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں