صحافی کے قتل کو 7دن گزر گئے ،ملزم گرفتار نہ ہوسکے

 صحافی کے قتل کو 7دن گزر گئے ،ملزم گرفتار نہ ہوسکے

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) صحافی مہر اشفاق سیال قتل کیس میں 7روز گزرنے کے باوجود کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔۔۔

پولیس کی طرف سے صحافی کے قاتلوں کا سراغ لگانے میں تاخیر پر ضلع بھر کے پریس کلبز اور صحافتی تنظیموں کا تشویش کا اظہار، پاکستان پریس فائونڈیشن کے وفد کی بھی مقتول صحافی کے گھر آمد، ورثاء سے تعزیت، صحافیوں اور ڈی پی او سے ملاقات کی ،سات روز قبل تھرمل بائی پاس کے نزدیک ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونیوالے صحافی مہر اشفاق قتل کیس میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی جبکہ پولیس ٹیمیں سات روز گزرنے کے باوجود تاحال ملزمان کا سراغ بھی نہ لگاسکی ہے جس کے باعث ضلع مظفرگڑھ کے پریس کلبز، صحافتی تنظیموں سمیت صحافیوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ گزشتہ روز پاکستان پریس فائونڈیشن کے نمائندہ وفد میں شامل سنئیر صحافی عاصم تنویر اور شازیہ بھٹی نے مقتول صحافی مہر اشفاق سیال کے گھر جاکر ان کے ورثاء سے تعزیت کی اور انکے بھائی مقدعی مقدمہ مہر اسحاق سیال کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین حیدر سے ملاقات کرتے ہوئے صحافی مہر اشفاق سیال کے قاتلوں کی فوری گرفتاری پر زور دیا جس پر ڈی پی او مظفرگڑھ نے قتل کیس کے حوالے سے وفد کو بتایا کہ اس وقت پولیس کی دو ٹیمیں کیس پر کام کررہی ہے ۔ کیونکہ یہ ایک اندھے قتل کی واردات ہے جس کا سراغ لگانے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے اور پولیس ٹیمیں اس کیس کو ہر زاویے سے دیکھ رہی ہے ۔ علاوہ ازیں پاکستان پریس فائونڈیشن کے وفد نے مظفرگڑھ پریس کلب مظفرگڑھ کے صدر اے بی مجاہد اور ڈسٹرکٹ پریس کلب مظفرگڑھ کے جنرل سیکرٹری فاروق شیخ سے ملاقات کرتے ہوئے کیس کے حوالے تبادلہ خیال بھی کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں