گگومنڈی:زمیندارکاخاتون پروحشیانہ تشدد ،گھسیٹتارہا

گگومنڈی:زمیندارکاخاتون پروحشیانہ تشدد ،گھسیٹتارہا

گگومنڈی(نامہ نگار)زمیندارنے خاتون پروحشیانہ تشدد کر دیا،بالوں سے پکڑکرگھسیٹتارہا۔

 کلثوم بی بی اپنے بیٹے سمیت کھیتوں میں موجودتھی کہ فیض علی مغل نے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کردیا۔تفصیل کے مطابق نواحی گائوں371۔ای بی کی رہائشی کلثوم بی بی اپنے بیٹے کے ساتھ کھیتوں میں کام کررہی تھی کہ اس دوران دیہہ ہذاکے ہی رہائشیوں زمیندارفیض علی مغل نے اپنے ساتھیوں عدنان ،ارسلان وغیرہ سے ملکر ان پرحملہ کردیااوروحشیانہ تشددکانشانہ بناتے ہوئے کلثوم اوراس کے بیٹے کولہولہان کردیا،ملزم کلثوم کوبالوں سے پکڑکرکھیتوں میں گھسیٹتے رہے ۔ فیض علی کوشک تھاکہ کلثوم کے بیٹے نے اس کی بیٹی کے ساتھ چھیڑخانی کی تھی ۔خاتون کی درخواست پرپولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں