سکیمیں مالی سال کے اختتام تک مکمل کرنے کا حکم

 سکیمیں مالی سال کے اختتام تک مکمل کرنے کا حکم

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )حکومت پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام کی 90 فیصد سے زائد مکمل سکیموں کو رواں مالی سال کے اختتام تک پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حکم دیدیا۔۔۔

ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کا اسسٹنٹ کمشنرز کو سکیموں کی نگرانی کا ٹاسک دیتے ہوئے تعمیراتی میٹریل میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے -ڈی سی کو اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کی 216,سیپ پروگرامز کی 47،پی ایس ڈی پی کی ایک اسکیم بارے آگاہ کیا گیا-ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن نے بریفنگ کام کی رفتار اور دستیاب فنڈز بارے بریفنگ دی- محکمہ بلڈنگز،ہائی ویز ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے -وسیم حامد سندھو نے اس موقع پر کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو اولین ترجیح رکھاجائے - جن منصوبوں کے لئے فنڈز دستیاب ہیں ان کو مالی سال کے اختتام سے قبل استعمال میں لایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں