نوجوان کے قتل کا مقدمہ بیوہ اور برادر نسبتی کے خلاف درج

بوریوالا(سٹی رپورٹر نوجوان کے قتل کا مقدمہ بیوہ اوربرادر نسبتی کے خلاف درج کر لیا گیا ،تفصیل کے مطابق نسرین بیگم سکنہ وڑائچ ٹاون نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ۔۔۔
میرے بیٹے شکیل انجم کی شادی شمع بی بی سے ہوئی تھی اور میرا بیٹا اپنی بیوی کے ہمراہ ای بلاک میں ہی رہائش پذیر تھا 20 مئی سوموار کی شب ہمیں اطلاع ملی کہ شکیل انجم وفات پا چکا ہے اطلاع ملنے پر بیٹے کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچی تو دیکھا میرا بیٹا مردہ حالت میں پڑا تھا میری بہو شمع بی بی اور اس کے بھائی فیضان کے ساتھ میرے بیٹے کا اکثر جھگڑا رہتا تھا اسی رنج کی بناء پر دونوں نے باہم صلاح مشورہ سے متوفی شکیل انجم کو کھانا میں کوئی جان لیوا چیز کھلا کر قتل کر دیا ہے اس کا پوسٹمارٹم کروایا جائے پولیس تھانہ ماڈل ٹاون نے والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔