پرویز الٰہی کی رہائی کسی ڈیل کانتیجہ نہیں، عامر راں

پرویز الٰہی کی رہائی کسی ڈیل کانتیجہ نہیں، عامر راں

ملتان(لیڈی رپورٹر ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب وصدر تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی کی رہائی پر ان کے وکیل عامر سعید راں کی جانب سے ۔

مٹھائی تقسیم کی گئی اس موقع پر عامر سعید راں اور چودھری طارق زمان گجر نے کہا کہ چودھری وپرویز الٰہی کسی قسم کی کوئی بھی ڈیل کرکے جیل سے باہر نہیں آئے بلکہ ان پر جو مقدمات بنائے گئے تھے ان کا کوئی ثبوت نہ ہے یہ بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی مقدمات تھے ۔ پرویز الٰہی بانی پارٹی تحریک انصاف کے ساتھ تھے ہیں اور رہیں گئے ہمارا مرناجینابانی پارٹی تحریک انصاف کے ساتھ ہے اور رہے گا ہم اس مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ ہرگز نہیں چھوڑیں گئے ۔بانی پارٹی تحریک انصاف نے عوام کو غلامی سے نجات اور حقیقی آزادی حق راہ پر چلنے کا جو شعور دیا تھا ہر گزرتے ہوئے دن کے ساتھ اس میں اضافہ ہورہا ہے ۔بانی پارٹی تحریک انصاف نے کبھی بھی جھوٹ، دھوکا اور فریب دینے والوں کو تعاون کا یقین نہیں دلایا۔بانی تحریک انصاف اور وائس چیئرمین تحریک انصاف دونوں جلد عوام میں موجود ہونگے ۔ عامر سعید راں،چودھری طارق زمان گجر، آصف بھٹی،بلال شیرازی نے مزید کہا کہ نواز شریف بند لبوں کو کھولیں اور عوام سے گلہ کرنے کی بجائے آستین میں چھپے سانپ کو پہچانے جنہوں نے ان کی حکومتوں کو ختم کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا اور لندن پلان کیا تھا کس لیے اور کس نے بنایا۔نواز شریف گہرے دکھ اور احساس کمتری کا شکار ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں