پولیس کارروائی، چھالیہ،سگریٹ ،شیشہ،گٹکا برآمد کرلیا

پولیس کارروائی، چھالیہ،سگریٹ ،شیشہ،گٹکا برآمد کرلیا

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ ممتاز آباد نے کچی آبادی ممتاز آباد پھاٹک کے نزدیک مضر صحت چھالیہ اور دیگر سامان کی موجودگی کی اطلاع پر ۔۔۔

بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرزا نہاری والے کے قریب کھڑے 02 ملزمان سے 18 لاکھ روپے مالیت کے مضر صحت 18 من چھالیہ، 16 کاٹن امپورٹڈ سگریٹ، گٹکا اور شیشہ فلیور برآمد کرلیے ۔پولیس نے برآمد ہونے والا سامان قبضہ پولیس میں لے کر دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔گرفتار ملزموں میں بابر علی ، محمد شہباز شامل ہیں۔گرفتار ملزموں کے خلاف تھانہ ممتاز آباد میں مقدمہ درج کرکے کارروائی پولیس شروع کردی گئی۔سی پی او ملتان صادق علی نے ایس ایس پی آپریشنز ملتان ارسلان زاہد اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان رانا محمد اشرف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹیموں نے بہت اچھی کارروائی کی ہے جس کے لیے وہ داد کے مستحق ہیں۔ سی پی او صادق علی نے کہا کہ گرفتار ملزموں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لا کر قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی تاکہ اس طرح کے دھندے میں ملوث ملزمان کی حوصلہ شکنی ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں