پلاسٹک شاپنگ بیگ کے خاتمہ کیلئے آگاہی،منظور شدہ تھیلے تقسیم
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر کی قیادت میں پلاسٹک شاپنگ بیگ کے خاتمے کے بارے میں شہر کے مختلف مقامات پر آگاہی۔
، حکومت پنجاب کی جانب سے منظور شدہ شاپنگ بیگز مختلف دکانوں اور شہریوں میں تقسیم کئے ۔اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر کا کہنا تھا کہ پلاسٹک شاپر کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے ،تمام دکاندار اور شہری حکومتی احکامات کی مکمل پاسداری کریں ،دکاندار پلاسٹک شاپر کا استعمال بند ،شہری کپڑے کے تھیلے یا منظور شدہ بیگز کے استعمال کو یقینی بنائیں۔