قصبہ روہیلانوالی میں جعلی کرنسی پکڑی گئی ، دو ملزم گرفتار

 قصبہ روہیلانوالی میں جعلی کرنسی  پکڑی گئی ، دو ملزم گرفتار

مظفرگڑھ ،خان گڑھ(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار)مظفرگڑھ کے علاقے قصبہ روہیلانوالی میں جعلی کرنسی پکڑی گئی۔۔۔

دو ملزمان گرفتار ، ایس ایچ او حسنین رضا تھانہ روہیلانوالی نے اپنی ٹیم سب انسپکٹر محمد عابد بھٹی ،سب انسپکٹر سجاد احمدکے ہمراہ روہیلانوالی میں جعلی کرنسی گینگ میں ملوث افراد محمد شاہد درویش علی، محمد راشد پسران محمد صدیق قوم میر عالم سکنہ جہانگیر آباد ملتان سے 5،5ہزار کے جعلی نوٹ کی 150000 لاکھ روپے کی جعلی کرنسی برآمد کرکے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں