زگ زیگ ٹیکنالوجی کا استعمال نہ کرنے پر 2بھٹے سیل

زگ زیگ ٹیکنالوجی کا استعمال  نہ کرنے پر 2بھٹے سیل

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنرکے کوٹ ادومیں چھاپے ،زگ زیگ ٹیکنالوجی کااستعمال نہ ۔

کرنے والے 2اینٹوں کے بھٹہ کوسیل کردیا،بھٹہ خشت مالکان کے خلاف مقدمات بھی درج۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنرکوٹ ادو سیدمنور عباس بخاری کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرکوٹ ادومحمداصغراقبال لغاری نے نواحی موضع جنوں میں قائم وزیرخان بھٹہ خشت ،غلام عباس بھٹہ خشت کوزگ زیگ ٹیکنالوجی کااستعمال نہ کرنے پرسیل کرتے ہوئے مالکان وقارعابدکلاچی،محبوب حسین کے خلاف تھانہ سٹی میں استغاثے بھجوا ئے ،پولیس اسسٹنٹ کمشنر کی مدعیت میں الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں