عید قریب آتے ہی تجاوزات مافیا نے پنجے گاڑ لیے

عید قریب آتے ہی تجاوزات مافیا نے پنجے گاڑ لیے

گگو منڈی (نمائندہ دنیا)عید قریب آتے ہی تجاوزات مافیا نے پنجے گاڑ لیے ،رکشہ اور ریڑھی والوں کا بازاروں ،سڑکوں پرقبضہ،شہریو ں کا گزرنا محال۔

، زندگی عذاب بن گئی، چند روز قبل اے سی بورے والا ملک فاروق احمد نے تجاوزات ختم کروانے کے لیے آپریشن کیا تھا ،اے سی کے جانے کے چند ہی گھنٹے میں دوبارہ تجاوزات مافیا نے قبضہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاری اڈا،مین بازار،سکول بازار،گرلز سکول بازار،شیخ فاضل روڑ سمیت تمام بازاروں میں تجاوزات مافیا مکمل طور پر پنجے گاڑ چکا ہے ،ضلع کونسل کا عملہ صرف فوٹو سیشن کیلئے چند ریڑھیاں ہٹا دیتا ہے ،تھوڑی دیر بعد پھر وہ ہی سلسلہ شروع ہوجاتا ہے ، لاری اڈا پر تجاوزات کی وجہ سے آئے روز حادثے رونما ہو تے رہتے ہیں ،شدید گرمی میں شہری اذیت میں مبتلا ہیں۔ عید کی آمد آمد ہے لیکن مین بازار اور ملحقہ بازاروں سے شہریوں،بچوں اور عورتوں کا گزرنا محال ہو گیا ہے ۔شہریوں نے ڈی سی وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ گگو کے بازاروں کو قبضہ مافیا سے خالی کروایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں