15 بچے خسرہ کا شکار

15 بچے خسرہ کا شکار

ملتان(لیڈی رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرہ کی وبا پر قابو نہ پایا جا سکا ۔چلڈرن کمپلیکس میں رواں سال خسرہ میں مبتلا 1 ہزار 26مریض بچے رپورٹ ہوئے ۔

 نشتر ہسپتال میں خسرہ کے شبہ میں 15مریض بچے زیر علاج ہیں۔تفصیل کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھیل چکی ہے تاہم اس حوالے سے محکمہ صحت ملتان اور ہیلتھ سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کے افسر حسب معمول دفاتر تک محدود ہیں جس کے باعث وبا کو روکنے سے متعلق کوئی احتیاطی اقدامات بروقت نہیں اٹھائے جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں