لیگی ارکان کی سفارش، سڑک کی تعمیر بجٹ میں شامل

لیگی ارکان کی سفارش، سڑک کی تعمیر بجٹ میں شامل

بورے والا(سٹی رپورٹر )ن لیگ کے ارکان اسمبلی کی سفارش پر عرصہ دراز سے شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک کی تعمیر و بحالی کا منصوبہ پنجاب کے بجٹ میں شامل کر لیا گیا 12 ارب مختص کر دئیے گئے ۔۔۔

شہریوں کا اظہار تشکر تفصیل کے مطابق ن لیگ کے ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم شاہ اور ایم پی ایز چودھری یوسف کسیلیہ،ملک نوشیر انجم لنگڑیال ایڈووکیٹ کی سفارشات پر مسلم لیگ ن کی حکومت نے پنجاب کے بجٹ میں 12 ارب کی لاگت سے بورے والا،گگومنڈی،ماچھیوال تا وہاڑی تک روڈ کی تعمیر و بحالی کا منصوبہ شامل کر لیا ہے ۔منصوبہ کے لیے 12 ارب کی خطیر رقم مختص کر دی گئی ہے جبکہ 13 ارب روپے کی لاگت سے ملتان وہاڑی روڈ کی تعمیر و بحالی کا منصوبہ بھی شامل کر لیا گیا ہے ۔یہ سڑکیں عرصہ دراز سے شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار چلی آ رہی ہیں ۔بورے والا، گگومنڈی، ماچھیوال، وہاڑی کے رہائشی ہزاروں شہری روزانہ کی بنیاد پر آمدورفت کے لیے اسی روڈ کو استعمال کرتے ہیں روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے وہ عرصہ دراز سے شدید کوفت میں مبتلا تھے بورے والا،ماچھیوال،گگو منڈی سمیت ضلع وہاڑی کے لاکھوں شہریوں نے مذکورہ منصوبہ کی منظوری پر وزیراعلیٰ اور اس کے لیے ورک کرنے پر ن لیگ کے مقامی ارکان اسمبلی سے اظہار تشکر کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں