مظفر گڑھ ، دریائے سندھ کا کٹائوجاری ، اراضی دریا برد

مظفر گڑھ ، دریائے سندھ کا کٹائوجاری ، اراضی دریا برد

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈیرہ غازیخان اور مظفرگڑھ کے درمیانی علاقے میں دریائے سندھ کا کٹاؤ شدت اختیار کرگیا،سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی،آم کے باغات،سینکڑوں گھر، بازار، سکول، مساجد اور۔۔۔

 سڑکیں دریابرد ہوگئیں،بڑے بڑے زمیندار کنگال ہوکر جھونپڑیوں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوگئے ،ممبران اسمبلی اور حکومتی بے حسی سے نالاں مقامی رہائشیوں نے قومی پرچم تھامے دریائے سندھ تک مارچ کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان اور مظفرگڑھ کے درمیانی علاقے میں دریائے سندھ کا کٹاؤ شدت سے جاری ہے ،حالیہ دنوں میں کٹاؤ کی شدت میں تیزی کے باعث بستی امین چوک اور اسکا بازار پورا دریا برد ہوچکا ہے ،موضع چین والا،بستی محمد خان،بستی شفیع خان،بستی غوث بخش سمیت اطراف کے کئی علاقے اور ان میں موجود آم کے باغات،سینکڑوں ایکڑ زرعی زمینیں،سینکڑوں گھر دریا برد ہوچکے ہیں،علاقے کے کئی ایکڑ زمیندار جو کئی کئی ایکڑ قیمتی زرعی اراضی اور باغات کے مالک تھے وہ اسوقت کسمپرسی کی زندگی گزارنے اور جھونپڑیوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں