مقامی ڈاکٹر کی ناخلف بیٹے کیخلاف تھانے میں درخواست

مقامی ڈاکٹر کی ناخلف بیٹے کیخلاف تھانے میں درخواست

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)معروف ڈاکٹر منظور جکھڑ نے اپنے ناخلف بیٹے فیصل منظور کیخلاف سنگین دھمکیاں دینے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پر۔۔۔

 مقدمہ درج کروا دیا،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواح تونسہ موڑ کے رہائشی سابق میڈیکل آفیسر منظور جکھڑ نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے بیٹے فیصل منظور جس کی عمر 23 سال کے لگ بھگ ہے اس نے غیر قانونی سرگرمیوں اور بدچلنی کی وجہ سے انکے پورے خاندان کی ناصرف ساکھ داؤ پر لگا دی بلکہ اپنے والد کی نیک نامی کا بھی جنازہ نکال دیا ہے ۔ہر وقت اسلحہ ہاتھ میں لہراتا رہتا ہے اور خوف کی علامت بن چکا ہے ۔نوبت یہاں تک آن پہنچی ہے اپنے والد کے نجی کلینک میں داخل ہوکر فائرنگ کر کے والد کو خوف کی نذر کر کے باقی اہل خانہ کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں