عیدپر شہر کو زیرو ویسٹ بنانے کا ٹارگٹ دیدیا، محمد علی بخاری

عیدپر شہر کو زیرو ویسٹ بنانے کا ٹارگٹ دیدیا، محمد علی بخاری

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ عیدالاضحی پر صفائی آپریشن کیلئے متحرک ہوگئی ڈی سی محمد علی بخاری نے ایڈمنسٹریٹرز میونسپل کمیٹیز کو شہری علاقے زیروویسٹ بنانے کا ٹارگٹ دیدیا عید سے قبل بھی گلی،محلوں، شاہراہوں، چوکوں کو نکھارا جائے گا ۔

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت عید پر صفائی آپریشن بارے جائزہ اجلاس میں گائیڈ لائن جاری کردی گئی ۔ڈی سی نے اسسٹنٹ کمشنرز کو شہری علاقوں میں قائم عارضی غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلا ف کارروائی کا حکم دیدیا ۔انہوں نے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں اٹھانے کیلئے مؤثر حکمت عملی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے ۔محمد علی بخاری کا کہنا ہے کہ عید پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینگے انہوں نے عید کے بعد شہروں کی خوبصورتی کیلئے پلان بھی طلب کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں