ہائیکورٹ، پوسٹ ماسٹر جنرل آرڈر مجریہ 19اپریل معطل

ہائیکورٹ، پوسٹ ماسٹر جنرل آرڈر مجریہ 19اپریل معطل

ملتان(کورٹ رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس مزمل اختر شبیر نے پوسٹ ماسٹر جنرل کے آرڈر مجریہ 19 اپریل کو معطل کردیا۔جس کے تحت 20 ملازمین کو بنیادی پے سکیل 9 سے واپس انہیں ان کے بنیادی سکیل میں بھجوادیا۔

عمرفاروق وغیرہ پٹیشنرز کے وکیل شیخ جمشیدحیات نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ پوسٹ ماسٹر جنرل لاہور نے جون 2023 میں سارٹرز اور میل کلرکس کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کرکے نوویں سکیل میں کردیا۔جس کی محکمانہ پروموشن کمیٹی اور مجازاتھارٹی نے باقاعدہ منظوری دی۔اور پروموشن سے قبل تمام۔ امیدواروں کا ٹیسٹ لیاگیا۔ لیکن اپریل 2024 میں ان کی پروموشن کو خلاف قاعدہ قرار دیکر واپس کردیا گیا۔جوکہ بنیادی انسانی قانون اور اعلی عدلیہ کے احکامات کے منافی ہے ۔دوسری جانب جسٹس محمد طارق ندیم نے تھانہ ممتاز آباد کے مال مقدمہ میں خورد بردکرنے کے الزام میں ملوث ایس ایچ او محمد آصف سمیت چھ ملازمین میں سے تین کی ضمانتوں کی درخواستوں کی سماعت کی۔سابق ایس ایچ او محمد آصف اور اے ایس ائی مظہر علی کی کی درخواست منظور کر لی تا ہم محرر محمد عقیل کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔ تھانہ گلگشت کے علاقے میں سگے بھانجے کے قتل کیس میں ماموں اور کزن کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت 26 جون تک ملتوی کردی ۔ جسٹس مزمل اختر شبیر نے بستی لاڑ کے واجد بشیر کی رٹ درخواست پر ڈپٹی کمشنر ملتان اور سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ملتان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریکارڈ کو ملحوظ رکھتے ہوئے پٹیشنر کی داد رسی کریں۔ جسٹس سردار محمد سرفرازڈوگرنے ملتان کے سید طاہر وسیم کی رٹ درخواست نمٹاتے ہوئے سی پی او ملتان کو ہدایت کی ہے کہ وہ پٹیشنر اور دیگر متعلقین کی سماعت کر کے داد رسی کریں پٹیشنر کے وکیل محمد عامر خان بھٹہ نے فاضل عدالت کو اگاہ کیا کہ ضیغم مقبول بخاری ایک عادی شکایت کنندہ ہے جو مختلف افراد کے خلاف سرکاری محکموں میں جھوٹی درخواستیں دیتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں