بجلی مہنگی ہونے سے لوگ مشکلات کا شکار ہو گئے :سیاسی و سماجی شخصیات

بجلی مہنگی ہونے سے لوگ مشکلات کا  شکار ہو گئے :سیاسی و سماجی شخصیات

باگڑسرگانہ(نامہ نگار) سیاسی و سماجی شخصیات ،محمد ندیم،صفدر حسین،محمدعارف، لیاقت علی، محمد رمضان، ودیگر نے کہا ہے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے حکومت نے غریبوں اور عام طبقات سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔

 لوگ مشکلات میں مبتلا ہو گئے اکثریت غریب خاندانوں کو ایک وقت کے کھانے کے حصول کے لیے انتہائی جدوجہد کرنا پڑ رہی ہے مگر اس کے باوجود بھی غریبوں کو دو وقت کی روٹی ملنا دشوار ہو گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں