انتظامیہ سبزیوں ،اشیا کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام

انتظامیہ سبزیوں ،اشیا کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام

گگو منڈی (نامہ نگار) انتظامیہ سبزیوں روزمرہ اشیا کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہے۔

سبزیوں کے ریٹ آسمان سے باتیں کرنے لگے پیاز ریٹ لسٹ پر 80روپے کلوجبکہ بازار میں 150 روپے فروخت ہورہاہے ٹماٹر 40 روپے کلوکی بجائے 200 روپے ، لیموں ریٹ لسٹ پر 250 روپے کلوجبکہ بازارمیں 600 روپے کلو ہے اسی طرح کھیرے کا ریٹ لسٹ پر 40 روپے کلو منڈی میں 100 روپے کلو ہے آلوکا ریٹ لسٹ پر 60روپے بازار میں 80 روپے کلو ہے ادرک لسٹ پر 600 روپے بازار میں 650 روپے کلو ہے۔ بھنڈی ریٹ لسٹ پر 105 روپے بازار میں 150 روپے ہے دکاندار سبزیوں اور مصالحہ جات کا ریٹ کھلے عام دو گنا سے چار گنا زائدوصول رہے ہیں ،انتظامی افسرقیمتیں کنٹرول کروانے میں مکمل طورپربے بس دکھائی دے رہے ہیں شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں