بجٹ عام آدمی،کاروباری برادری کیلئے مشکل ترین،وومن چیمبر

بجٹ عام آدمی،کاروباری برادری کیلئے مشکل ترین،وومن چیمبر

ملتان (لیڈی رپورٹر )وومن چیمبر آف کامرس نے بھی بجٹ تجاویز پر تحفظات کا اظہار کردیا ۔بجٹ کو یکسر عام آدمی تنخواہ دار اور کاروباری برادری کے لیے مشکل ترین قرار دیا ہے ۔

اس سلسلہ میں بجٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سینئر نائب صدر ثمینہ وقار ، مرسا بتول نے کہا کہ بجٹ میں ٹیکسز کے انبار نے عام آدمی اور تنخواہ دار طبقہ کاروباری برادری کے لیے مشکلات کھڑی کردی ہیں جہاں پہلے ہی مہنگائی نے قوت خرید کم کردی ہے اس بجٹ کے بعد معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم،صحت کے شعبوں اور روزمرہ استعمال کی اشیاء مہنگی ہونے سے معاشی مشکلات بڑھیں گی ہم مجموعی طور پر اس بجٹ کوعوام دوست نہیں کہہ سکتے سابق صدر سیرت فاطمہ نے کہا کہ توانائی شعبے میں بجلی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوئی پالیسی تجویز نہیں دی گئی نا ہی سولر پینل پر کوئی سبسڈی کا اعلان کیا گیا نہ ہی وومن انٹرپرینورز کے لیے کوئی پروگرام یا سہولت کا اعلان نہیں کیا گیا فلزا ممتاز نے کہا کہ نوکری پیشہ پر ٹیکس لگانے سے متوسط طبقہ متاثر ہوگا ایک طرف حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھا رہی ہے دوسری جانب ٹیکسز لگا کر ریلیف نہیں تکلیف دی جارہی ہے ہم اس بجٹ کو عوام دوست نہیں کہ سکتے سعدیہ علی ایڈووکیٹ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضے لینے والا ملک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں یکمشت 25فیصد اضافہ کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں