ہائیکورٹ بہاول پور بینچ ، ایک ہفتے میں 598 کیسز کا فیصلہ

 ہائیکورٹ بہاول پور بینچ ، ایک ہفتے میں 598 کیسز کا فیصلہ

بہاول پور ( خبرنگار )لاہور ہائیکورٹ بہاول پور بینچ نے ماہ جون کے صرف ایک ہفتہ میں 598 کیسز کا فیصلہ سنایا۔مطابق 10 جون سے 14 جون کے دوران جسٹس اسجد جاوید گھرال نے 151 جسٹس انوار الحق پنوں نے 101، جسٹس صادق محمود خرم نے 164 اور جسٹس محمد رضا قریشی نے 151 کیسز کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔

اسی طرح جسٹس اسجد جاوید گھرال اور جسٹس صادق محمود خرم پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 18, جبکہ جسٹس انوارالحق پنوں اور جسٹس محمد رضا قریشی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 13 کیسز کا فیصلہ سنایاس عرصہ میں لاہور ہائیکورٹ بہاول پور بنچ میں 517 نئے کیس دائر ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں