ٹریفک حادثات میں لڑکا جاں بحق، متعدد مسافر زخمی

ٹریفک حادثات میں لڑکا جاں بحق، متعدد مسافر زخمی

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر )موٹرسائیکل سوار کمسن بھائی تیزرفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئے ’ رحیم یارخان سے بہاولپور جانیوالی منی مسافر کوچ ٹائی راڈ ٹوٹ جانے کے باعث بے قابوہوکر الٹ گئی۔

 لڑکا جاں بحق’ درجن بھرمسافرزخمی گذشتہ روز پہلا حادثہ چک 142پی کے رہائشی حقیقی بھائیوں 14سالہ ذیشان اور 12سالہ فرحان کے ساتھ پیش آیا جواپنی موٹرسائیکل پر انتہائی تیزرفتاری سے جارہے تھے کہ موٹرسائیکل بے قابوہوکر سامنے سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں 12سالہ فرحان زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 14سالہ ذیشان شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور منتقل کردیاگیا جبکہ نامعلوم ٹریکٹرٹرالی ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا جسے پولیس نے قبضہ میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔ دوسرا حادثہ رحیم یارخان سے بہاولپور جانیوالی منی مسافر کوچ نمبری LES9402کے ساتھ پیش آیا جو باڑی موڑ کے نزدیک ٹائی راڈ کھل جانے کے باعث بے قابوہوکر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں کوچ میں سوار درجن بھر مسافر معمولی زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیوعملہ نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں