ماحول دوست ڈسپوزایبل بیگ گھر گھر تقسیم

ماحول دوست ڈسپوزایبل بیگ گھر گھر تقسیم

کوٹ ادو( تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )میونسپل کمیٹی کوٹ ادو نے عیدالاضحی کے موقع پر الائشیں ٹھکانے لگانے کے لئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں شہر سے باہر ڈمپنگ پوائنٹ قائم کردیا گیا۔

بدبو تعفن سے بچاو کے لئے فوری طور پر کور کردیا جائے گا قربانی کے جانوروں کی باقیات کو محفوظ بنا کر ڈمپنگ سائیٹ تک پہنچانے کے لئے ڈپسوزایبل بیگ معہ سیل ٹائی گھر گھر تقسیم کردئے گئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد عمران وٹو ایم او آئی انفراسٹرکچر حافظ محمد عثمان اسلم کا کہنا تھا کہ ڈویژن بھر میں صفائی عمل کا مقابلہ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کریں گے صفائی عملہ کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں پرائیویٹ ورکرز سے بھی کام لیا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں