عید الاضحیٰ پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل

 عید الاضحیٰ پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل

ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) عید الاضحیٰ پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔

عیدالاضحٰی کے موقع پرڈی جی خان میں 326مساجد، 04 کھلے مقامات، مظفر گڑھ میں 596 مساجد، 06 کھلے مقامات، راجن پور میں 222 مساجد، 08 کھلے مقامات اور لیہ میں 210 مساجد سمیت ریجن بھر میں 1372 مقامات پر نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوں گے ،جن کی سکیورٹی کے لیے 20 ڈی ایس پی 221 انسپکٹروسب انسپکٹر سمیت 03 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکاران سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔اس کے علاوہ 23 واک تھرو گیٹ،1116 میٹل ڈیٹکٹرزکے ذریعے فیزیکل چیکنگ اور 619 سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نماز عیدالاضحی ٰ کے اجتماعات کی نگرانی کی جائے گی۔ ضلع ڈیرہ غازیخان میں 356 مقامات پر نماز عید الاضحی کے اجتماعات ہوں گے امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے جامع سکیورٹی پلان مرتب کر کے ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں