ڈاکوئوں کی عید پر لوٹ مار ، فائرنگ،بیوپاری زخمی

ڈاکوئوں کی عید پر لوٹ مار ، فائرنگ،بیوپاری زخمی

گگومنڈی(نامہ نگار)ڈاکوؤں کی عیدکے دن لوٹ مار،مزاحمت پراندھادھندفائرنگ،بیوپاری زخمی بیل ہلاک۔منظوراحمداوراﷲ دتہ لاہورمیں ۔

مویشی فروخت کرکے بچ جانے والے مویشی مزداپرواپس لے جارہے تھے کہ ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئے ۔تفصیلات کے مطابق خیرپورٹامیوالی کارہائشی منظوراحمداپنے بھائی اﷲ دتہ کے ہمراہ اپنے مویشی لاہورمیں فروخت کرکے باقی بچ جانے والے دوبیل مزداٹرک پرلوڈ کرکے واپس خیرپورٹامیوالی جارہے تھے جب وہ عیدکے دن قریب3بجے سہ پہرچک نمبر217۔ای بی کے نزدیک پہنچے تودوموٹرسائیکلوں پرسوارچارڈاکوؤں نے انہیں گن پوائنٹ پرروک لیااوران سے رقم چھیننے کی کوشش کرنے لگے مزاحمت پرڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے اﷲ دتہ کوزخمی جبکہ مزادمیں لوڈ قیمتی بیل کوہلاک کردیاڈاکوبیوپاری سے 12لاکھ روپے نقدی چھین کرکرفرارہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں