وہاڑی:ڈسٹرکٹ ہسپتال میں نرسز کی ہڑتال، احتجاجی مظاہرہ

وہاڑی:ڈسٹرکٹ ہسپتال میں نرسز کی ہڑتال، احتجاجی مظاہرہ

وہاڑی، میلسی(نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) خانیوال میں سٹاف نرس اقصیٰ پر ایف آئی آر اور گرفتاری کے خلاف وائی این اے کی کال پر نرسز سراپا احتجاج ، نرسز نے اقصیٰ کی رہائی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا ۔۔۔

تفصیل کے مطابق ینگ نرسز ایسوسی ایشن مرکزی قیادت کی کال پر خانیوال سٹاف نرس اقصیٰ پر اندراج مقدمہ اور گرفتاری کے خلاف ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں نرسز کی ہڑتال جاری ، سٹاف نرسز نے کام چھوڑ کر ایم ایس آفس کے باہر مظاہرہ کیا جس سے مریض اور ان کے لواحقین شدید پریشانی کا شکار دکھائی دیئے سٹاف نرسز کی قیادت نغمانہ ، رضیہ چوہدری، عظمیٰ کلیم اور قمر زمان سمیت دیگر نے کی جبکہ مظاہرہ میں نرسز کی کثیر تعداد شریک ہوئی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو خانیوال میں اقصیٰ کے خلاف درج ایف آئی آر جھوٹ پر مبنی ہے ، بچے کو لگایا جانے والا انجکشن فارماسسٹ سے چیک کروا کر ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی جائے اقصیٰ کو ناکردہ گناہ کی سزا دی جارہی ہے جب تک اسے رہا نہیں کیا جاتا کوئی بھی نرس کام نہیں کرے گی اور اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے آفس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں