بس سٹینڈز کا دورہ ،زائد کرایہ وصولی پر کارروائی ہو گی :ڈپٹی کمشنر

بس سٹینڈز کا دورہ ،زائد کرایہ وصولی پر کارروائی ہو گی :ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی کا اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر کے ہمراہ رات گئے بس اور ویگن سٹینڈز کا دورہ کا۔ ڈپٹی کمشنر نے بس سٹینڈز پر مسافروں سے کرایہ بارے دریافت کیا۔

 انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عید کے موقع پر زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سیکرٹری آر ٹی ثنا اللہ ریاض نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گزشتہ رات 53 گاڑیوں کو چیک کیا، 11 گاڑیوں کے چالان کئے گئے خلاف ورزی کرنے پر 27 ہزار 500 روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 11 ہزار زائد کرایہ مسافروں کو واپس کرایا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں