گاڑیوں پر سبز نمبر پلیٹ ، ریوالونگ لائٹس پر کارروائی کا مطالبہ

گاڑیوں پر سبز نمبر پلیٹ ، ریوالونگ لائٹس پر کارروائی کا مطالبہ

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )گاڑیوں پر سبز نمبر پلیٹ اور ریوالونگ لائٹس نصب کرنے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے ۔

عوامی وسماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں پرائیویٹ افراد کو کالے شیشے ، ریوالونگ لائٹ اور سبز نمبر پلیٹ کی مکمل پابندی ہے مگر اس کے باوجود حکومت کی جانب سے نئی گائیڈ لائن کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے گریڈ 17 اور اس سے زائد گریڈ کے تمام افسر اپنی گاڑیوں پر ریوالونگ لائٹ لگا سکتے تھے اور محکمہ جیل خانہ جات اور ضلعی انتظامیہ کے افسر بھی سرکاری گاڑی پر ریوالونگ لائٹ لگاسکتے تھے مگر افسروں کے رشتہ داروں نے بھی ایمر جنسی سروسز گاڑیوں پر اورنج اور سرخ ریوالونگ لائٹ لگا رکھی جبکہ جبکہ پرائیویٹ افراد گاڑی پر کالے شیشے ،سبز نمبر پلیٹ اور ریوالونگ لائٹ نہیں لگا سکتے ، خلاف ورزی پر سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لانے کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔خانیوال میں سینکڑوں کی تعداد میں کالے شیشوں کی گاڑیاں موجود ہیں مگر ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے ،شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں