محکمہ سکول ملازمین کے کنوینس الائونس میں کٹوتی روکدی گئی

محکمہ سکول ملازمین کے کنوینس الائونس میں کٹوتی روکدی گئی

ملتان(خصوصی رپورٹر)حکومت نے گرمی کی چھٹیوں میں محکمہ سکولز کے ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں کٹوتی سے روک دیا۔

تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز کے ساڑھے تین لاکھ اساتذہ و نان ٹیچنگ سٹاف کی سنی گئی حکومت نے گرمی کی چھٹیوں میں ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں کٹوتی سے روک دیا۔سپریم کورٹ کے احکامات پر ملازمین کے کنوینس الاؤننس میں کٹوتی سے روکا گیا ہے ۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملازمین موسم گرما میں اپنی ضرورت کے تحت چھٹیاں نہیں کرتے ۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ گرمی کی چھٹیوں میں ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کا کنوینس الاؤنس نہ کاٹا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں