ڈی ایچ کیو کی نرس کی رہائی،آئوٹ ڈور سروسز بحال

ڈی ایچ کیو کی نرس کی رہائی،آئوٹ ڈور سروسز بحال

ملتان(لیڈی رپورٹر) خانیوال ڈی ایچ کیو کی نرس اقصیٰ کی ضمانت پر رہائی کے بعد صوبہ بھر کی طرح ملتان نشتر ہسپتال میں بھی ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی جانب سے ان ڈور سروسز بحال کر دی گئیں۔

 جبکہ نشتر ہسپتال آوٹ ڈور میں گزشتہ روز بھی ہڑتال کی گئی اس حوالے سے وائے این اے نشتر ہسپتال کی عہدیداروں صائمہ اور نورین کا کہنا تھا کہ ینگ نرسزایسوسی ایشن پنجاب اقصیٰ کی ضمانت پر تمام نرسنگ کمیونٹی کی مشکور ہے جنہوں نے اپنے پروفیشن کی عزت کا ساتھ دیا حق اور سچ کی آواز کو بلند کر کے یہ واضح کیا کہ نرسنگ کمیونٹی اپنے حقوق کیلئے متحد ہے ۔وائے -این-اے پنجاب حکومت پنجاب کو واضح کرتی ہے کہ سٹاف نرس اقصیٰ کیس کیلئے شفاف محکمانہ انکوائری کروائیں اور اس پر درج ایف آئی آر کو خارج کریں۔ اس تمام صورتحال میں وائے این اے پنجاب ان ڈور سروسز کی بحالی کا اعلان کر چکی ہے تاہم سرکاری ہسپتالوں کے آوٹ ڈور میں سٹاف نرس اقصیٰ کی بحالی اور ایف آئی آر کے خارج ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی،محکمہ صحت پنجاب کو 4 دن کا وقت دیتے ہیں کہ افہام وتفہیم سے مسائل کا حل نکالیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں