فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ، مضر صحت مشروبات ،دودھ تلف

فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ، مضر صحت مشروبات ،دودھ تلف

ملتان (لیڈی رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صحت دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملتان، خانیوال اور وہاڑی میں ملک شاپس، کریانہ سٹورز، ہوٹلوں سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن، وہاڑی میں آئس فیکٹری کی اصلاح تک پروڈکشن بند، 40لٹر ایکسپائری مشروبات، 25لٹر ملاوٹی دُودھ تلف۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بوسن روڈ پر 2 ملک شاپس کو دودھ میں فیٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائے جانے ، پانی کی بھی ملاوٹ ثابت ہونے اور خریدوفروخت کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے پر 15،15 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ اسی طرح گول باغ ملتان میں ایکسپائری مشروبات فروخت کرنے ، زنگ آلودہ مشینری کا استعمال کرنے پر کولڈ کارنر کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں