حکومت ظالمانہ بجٹ منظوری سے قبل نظرثانی کرے ،سلطان محمود

حکومت ظالمانہ بجٹ منظوری سے قبل نظرثانی کرے ،سلطان محمود

ملتان( لیڈی رپورٹر) حکومت بجٹ منظور ہونے پہلے اس پر نظر ثانی کرے تاجر ظالمانہ ٹیکسوں کا بوجھ پہلے ہی برداشت نہیں کر پارہے مزید ٹیکس کس طرح دیں گے۔

بجٹ ترقی یافتہ ملکوں کی طرح بنانے سے پہلے تاجروں اور عوام کو بنیادی حقوق دیں اگر بجٹ میں ترمیم نہ کی تو تاجر حکومت کے خلاف سڑکوں پر میدان لگائیں گے ان خیالات کااظہار قومی تاجر اتحاد کے مرکزی صدر سلطان محمود ملک نے انجمن تاجران ٹریڈرز ایسوسی ایشن اکبر روڈ چوک شہیدوں کے صدر شیخ محمد شفیق کی قومی تاجر اتحاد میں شمولیت کی تقریب سے خطاب میں کیا اس موقع پر شیخ محمد شفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا قومی تاجر اتحاد تاجروں کا مکتبہ فکر ہے جہاں تاجروں کی خدمت کا جذبہ خود بخود پیدا ہوتا ہے قومی تاجر اتحاد کے بانی طارق محمود ملک مرحوم کی تاجروں کیلئے خدمت کو کسی طور پر فرمواش نہیں کیا جا سکتا آج سلطان محمود ملک ان کے مشن کو جس جانفشانی سے آگے بڑھ رہے وہ قابل تحسین ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں