بارشوں کے پیش نظر اقدامات کئے جائیں، آصف شاہ

بارشوں کے پیش نظر اقدامات کئے جائیں، آصف شاہ

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے کے مطابق جولائی میں معمول سے زیادہ مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے تمام متعلقہ محکمے پی ڈی ایم اے کا نٹیجنسی پلان 2024 کے مطابق اپنے انتظامات مکمل کریں۔

 تاکہ کسی بھی امکانی صورتحال سے بہتر کوآرڈی نیشن سے نمٹا جا سکے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے یہ ہدایات اپنے آفس میں منعقدہ اجلاس میں افسروں کو دیں ۔ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی تمام  امدادی کارروائیوں، ریسکیو، ریلیف آپریشن اور بحالی کے کام کی ذمہ دار ہے اس لئے جامع منصوبہ بندی کو یقینی بنایا جائے ۔اجلاس کا مقصد مون سون بارشوں کے حوالے سے کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار رہنا، ہنگامی صورتحال کے دوران تمام محکموں کا مربوط رابطہ قائم رکھنا اور مصیبت میں پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ جگہ منتقل کرنا ہے اس لئے تمام محکمے اپنی مشینری و آلات اور افرادی کو تیار رکھیں اس حوالے سے کسی قسم کی سستی یا غفلت نہ برتی جائے ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفر خان ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صدیق احمد ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ذاکر علی، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد عارف ، ایس این اے منیب احمد اور دیگر افسر موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں