دوشیزہ گھر سے بھاری رقم اورطلائی زیورات لیکر فرار

دوشیزہ گھر سے بھاری رقم  اورطلائی زیورات لیکر فرار

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )دوشیزہ گھر سے بھاری رقم اورتین تولہ طلائی زیورات لیکرفرار ہوگئی۔

تفصیل کے مطابق ٹبہ مستقل شرقی کا رہائشی تنویر عباس جو جانوروں کا بیوپاری ہے ،بیوی کے ہمراہ رشتہ دار کی قل خوانی میں گیا ہوا تھا ،واپس آیا تو چھوٹی بیٹی نے بتایا کہ بڑی بہن 18سالہ انعم بی بی گھر سے نقدی رقم 10 لاکھ 64 ہزار روپے اور تین تولہ طلائی زیورات لیکر تین نامعلوم افرادکیساتھ چلی گئی ہے ۔تھانہ دائرہ دین پناہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں