مساجد مدارس کو مفت بجلی فراہم کی جائے ، خواجہ سلیمان

مساجد مدارس کو مفت بجلی فراہم کی جائے ، خواجہ سلیمان

ملتان (لیڈی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،شیخ جاوید اختر، خالد محمود قریشی، چودھری عبدالحمید جٹ، چودھری عبدالمنان گوندل،مظہرعباس کھاکھی، شیخ الطاف حسین، ملک کامران بھٹہ نے کہا ہے کہ ۔۔۔

ایوانوں اور محلات کے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھنے والے عیاشیوں میں مصروف ہیں لیکن مساجد و مدارس کے پیش امام بجلی کے بھاری بھرکم بل بھرنے کے لیے گلی محلہ مارکیٹس اور بازاروں میں چندے کی صورت میں بھیک مانگنے پر مجبور ہیں لیکن بجلی چوری کرنے والوں کو بھی کوئی نہیں پوچھ رہا ہے جو شرمناک فعل ہیں لیکن دوسری جانب بجلی کے بھاری بھرکم بلوں نے مساجد،مدارس کے پیش اماموں کو شدید پریشانی سے دوچار کر کے رکھ دیا ہے ۔اگر واپڈا افسروں ،ملازمین کو سینکڑوں نہیں ہزاروں یونٹ مفت مل سکتے ہیں تو مساجد و مدارس کو بھی مفت بجلی فراہم کی جائے کیونکہ بجلی کے بھاری بھرکم بل بھرنے کے لیے پیش امام معاشی طور پر شدید مشکلات سے دوچار ہیں اسی لیے وفاقی کی حکومت مساجد مدارس کو مفت بجلی کی فراہمی کے لیے فوری طور پر احکامات جاری کرے اگر مساجد مدارس کو یکم جولائی سے مفت بجلی فراہم کرنے کے احکامات جاری نہ ہوئے تو مرکزی تنظیم تاجران بھرپور احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ مساجد و مدارس میں پیش امام پانچ وقت نماز پڑھاتے ہیں اور دیگر دینی امور پر بھی ہماری رہنمائی کرتے ہیں لیکن افسوس کہ حکومت مساجد و مدارس کو مفت بجلی کی فراہمی کے لیے کوئی نوٹس نہیں لیتی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں