فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ ،کم وزنی ، لاغر مرغیاں تلف

فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ ،کم وزنی ، لاغر مرغیاں تلف

ملتان،ڈیرہ غازی خان (لیڈی رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر مضر صحت خوراک کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی عزیز ہوٹل چوک پر کی گئی۔ انسپکشن کے دوران کثیر تعداد میں کم وزن اور لاغر مرغیاں پائی گئیں۔ کم وزن اور لاغر گوشت انسانی استعمال کیلئے موزوں نہیں تھا۔ فوڈ اتھارٹی ٹیم نے غیر معیاری گوشت موقع پر تلف کردیا۔دوسری جانب پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈی جی خان ڈویژن میں کاروائیاں جاری، کئی فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن،سپر سٹورز،ملک شاپس،بیکریوں کو بھاری جرمانے عائد،21 کلو ممنوعہ چائنہ نمک،13 کلو ایکسپائرڈ خوراک،5 کلو ملاوٹی برفی تلف، علی پور مظفرگڑھ میں آئس فیکٹری کو ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفکیٹس نہ ہونے ،صاف پانی کی تجزیہ رپورٹ کی عدم موجودگی پر 25 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ اسی طرح کوٹ ادو مظفرگڑھ میں سویٹس اینڈ بیکرز یونٹ کو برفی کی تیاری میں سٹارچ کی ملاوٹ کرنے پر 14 ہزار جبکہ مین بازار میں واقع کریانہ سٹور کو ممنوعہ چائنہ سالٹ فروخت کرنے پر 12 ہزار اور ہیڈ محمد والا چوک مظفرگڑھ میں ملک شاپ کو پانی ملا دودھ بیچنے پر 10 ہزارروپے جرمانہ کیا گیا۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں