جدید دور میں ٹاٹے پور کے عوام پبلک ٹرانسپورٹ سے محروم

جدید دور میں ٹاٹے پور کے عوام پبلک ٹرانسپورٹ سے محروم

ٹاٹے پور (نامہ نگار)جدید دور میں ٹاٹے پور اور نواحی علاقوں کے لوگ پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات سے محروم ملتان۔ قادرپورراں بدھلہ سنت لوٹھڑ۔ پل چھٹہ سمیت دیگر علاقوں میں آنے اور۔

 جانے کیلئے کوئی ٹرانسپورٹ میسر نہیں جس سے غریب اور متوسط طبقہ کے لوگ شدید اذیت سے دو چار ہیں ان علاقوں میں سفر کیلئے موٹر سائیکل رکشوں کی بھرمار ہے جو سواری سے منہ مانگے کرائے وصول کررہے ہیں ،ستم ظریفی یہ ہے کہ ویڈا بس کی سروس ملتان میں کئی مواضعات تک میسر ہے لیکن ٹاٹے پور سمیت دیگر علاقوں کے غریب اور متوسط طبقے کے افراد کو اس سفری سہولیات سے بھی محروم رکھا گیا ہے ،ضلعی انتظامیہ نے ان علاقوں کو مکمل لاوارث قرار دے رکھا ہے ۔ مسافروں نے ڈپٹی کمشنر ، کمشنر ملتان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری ویڈا بس کی سروس کا آغاز کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں