سستے آٹے کی فراہمی کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ

سستے آٹے کی فراہمی کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ

ملتان (وقائع نگار خصوصی،لیڈی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر شہر اولیاء میں سستے آٹے کی فراہمی کیلئے۔

 ضلعی انتظامیہ و محکمہ خوراک نے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کردی ہے ۔ اس سلسلے میں محکمہ فوڈ نے فلور ملز اور بازاروں میں بھرپور کریک ڈاؤن کیااس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر احمد جاوید نے گراں فروشی و ذخیرہ اندوزی پر ایک فلور ملز سربمہر کردی جبکہ محکمہ خوراک کی جانب سے آٹے کی گراں فروشی پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر احمد جاوید نے بتایا کہ ضلع بھر میں آٹے کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے جبکہ فلور ملز کو آٹے کے معیار اور کوالٹی کو یقینی بنانے کیلئے الٹی میٹم دیا ہے ۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے اتوار کے روز اچانک شہباز شریف ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم طبی سہولیات کی انسپکشن کی۔ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف عملے کی غیر حاضری پر اظہار برہمی کیا اور سہولیات کو مزید بہتر بنانے کا الٹی میٹم بھی دیا۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز میں جا کر ادویات کے سٹاک اور مریضوں کو سہولیات کی چیکنگ کی۔ڈپٹی کمشنر وسیم احمد سندھو کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کا صحت کی سہولیات پر خصوصی فوکس ہے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو مثالی بنانے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کی گئی ہے ۔نر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور واسا کی جانب سے مون سون میں اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے شہر اولیاء میں واسا خصوصی کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں جہاں شہریوں کی نکاسی آپ کے حوالے سے شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے واسا کیمپس کا دورہ کرتے ہوئے لیا۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر واسا حکام سے بریفنگ بھی لی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں