ضلعی انتظامیہ خود ساختہ مہنگائی کیخلاف سرگرم :میاں عثمان

ضلعی انتظامیہ خود ساختہ مہنگائی کیخلاف سرگرم :میاں عثمان

مظفرگڑھ( سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر میاں عثمان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر ضلع سے۔

 خود ساختہ مہنگائی کے خاتمے کے لئے ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ عملی اقدمات کررہی ہے ، ماہ جون کے دوران ضلع بھر کے 28 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں 43337 دکانوں کو چیک کیا۔595 دکاندار مقررہ قیمت سے زائد پر اشیا خوردو نوش فروخت کرتے پائے گئے ۔228 دکانداروں نے نرخ نامہ آویزاں نہیں کیا ہوا تھا۔149 دکاندار دیگر جرائم میں ملوث پائے گئے ۔789 دکانداروں کو33 لاکھ 33 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔20 دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں۔17 دکانوں کو سیل اور427 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گرانفروشی ، ناجائز منافع خوری ، ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، خلاف ورزی پر جرمانے ، مقدمات اور گرفتاری عمل میں لائی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں