ڈپٹی کمشنر کاڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ساؤتھ سٹی ہسپتال کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کاڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ساؤتھ سٹی ہسپتال کا دورہ

ملتان (لیڈی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ساؤتھ سٹی ہسپتال میں مثالی صحت کی سہولیات میسر کی جارہی ہیں ۔

جبکہ جدید ترین آپریشن تھیٹرز اور گائنی سہولیات کی فراہمی سے نشتر ہسپتال پر دباؤکم ہوا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز علی الصبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساؤتھ سٹی کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر وارڈز، آؤٹ ڈور ،خسرہ وارڈ سمیت فارمیسی اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔وسیم حامد سندھو نے مریضوں کیلئے مزید کرسیاں،پرچی کاؤنٹرز مہیا کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔قبل ازیں وسیم حامد سندھو کی صدارت میں ہسپتال کی ہیلتھ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی اور ایم ایس ڈاکٹر زوہیب حسن نے طبی سہولیات اور بجٹ پر بریفننگ دی۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ ہیلتھ کونسل کے پلیٹ فارم سے آپریشن تھیٹرز کے آلات اور سامان فوری خرید کیا جائے جبکہ ساؤتھ سٹی ہسپتال میں جدید سہولیات کے باعث ہزاروں مریضوں کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے ۔وسیم حامد سندھو نے کہا کہ شوگر انسولین سمیت ادویات کی فراہمی کیلئے خصوصی فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں