نشتر ، ناقص تزئین وآرائش،اینٹ لگنے سے سرجن ڈاکٹر زخمی

نشتر ، ناقص تزئین وآرائش،اینٹ لگنے سے سرجن ڈاکٹر زخمی

ملتان(لیڈی رپورٹر)نشتر ہسپتال کی ایمرجنسی ،آؤٹ ڈور سمیت دیگر وارڈز میں جاری ناقص تزین و آرائش کا پول کھل گیا۔

، سر پر اینٹ لگنے کے باعث نشتر ہسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر جنرل سرجری ڈاکٹر عبدالمنان کا سر پھٹ گیا، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا احتجاج ،فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کے احکامات پر نشتر ہسپتال کی ایمرجنسی، آؤٹ ڈور سمیت دیگر وارڈز میں تزین و آرائش کا کام جاری ہے جبکہ اس حوالے سے انتظامی ناقص حکمت عملی کے باعث تزین و آرائش کے کام کی مانیٹرنگ نہیں کی جا رہی جبکہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسر بھی محکمہ صحت کے اعلیٰ افسروں کے دورے پر انہیں مطمئن کر کے بھیجتے ہیں جبکہ دوسری جانب نشتر ہسپتال کے وارڈز کی جانب جانے والے راستوں پر جاری تزین و آرائش کا کام بغیر پلاننگ کے ہو رہا ہے جسکی وجہ سے گزشتہ روز وارڈ چار کے باہر سے گزرتے ہوئے اسسٹنٹ پروفیسر جنرل سرجری ڈاکٹر عبدالمنان کے سر پر چھت سے اینٹ آ کر لگی جس سے انکا سر پھٹ گیا اور خون بہنے لگا جس پر انہیں ہسپتال میں موجود عملے نے وارڈ میں پہنچایا جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی گئی ۔ادھر پی ایم اے ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی نشتر ہسپتال میں جاری تزین و آرائش کے کام پر شکوک وشبہات کا اظہار کیا تھا تاہم اب واضح ہو گیا کہ تزین و آرائش کا کام بے ہنگم طریقے سے بغیر مانیٹرنگ کیا جا رہا ہے ، اعلی حکام فوری نوٹس لیں بصورت دیگر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں