نوجوانوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے کھیل کے میدان آبادکرنا لازم،شاہد اقبال
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ڈسٹرکٹ با رکے سابق جنرل سیکرٹری وماہر قانون دان چودھری محمد شاہد اقبال ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ۔۔۔
ینگ جنریشن خاص کرکے ٹین ایجرز کو سگریٹ سے دور رکھنے کیلئے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا لازم ہے ہمیں اپنے بچوں کو ایسا ماحول فراہم کرنا ہوگا کہ ان کی دلچسپی کھیلوں میں پیدا ہوسکے ،سگریٹ منشیات کا گیٹ وے ہے ،سکولوں اور کالجز میں بچوں کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے لیکن یونیورسٹی میں جاتے ہی بچے آزاد محسوس کرتے ہیں اور سگریٹ پینے کے عادی ہوجاتے ہیں ،ہمیں اپنے بچوں کو سگریٹ سے دور کرنے کیلئے کھیلوں کے میدانوں میں بھیجنا ہوگا ۔ان خیالا ت کا اظہا رانہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔