عوام سے جینے کا حق مت چھینا جائے :قمر خان ، حاجی گلزار

عوام سے جینے کا حق مت چھینا جائے :قمر خان ، حاجی گلزار

میاں چنوں (تحصیل رپورٹر)میاں چنوں کے شہریوں قمر خان ، حاجی گلزار ، ملک سلامت، حنیف جٹ، سجاد خان بلوچ، اظہر گجر، حاجی غلام رسول، مرزا احمد علی سمیت دیگر نے شدید غصے کا اظہار کرتے حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔

عوام سے جینے کا حق مت چھینا جائے بجلی کی قیمتوں کمی جائے تاکہ عوام بجلی کے بل ادا کر سکیں۔ بجلی کے بھاری بلوں نے غریب عوام کی زندگی کو مشکل ترین بنا دیا ہے ، لوگ بلوں کو دیکھ کر پریشان ہیں ، حکومت غریب عوام پر رحم کرے ،ہر ماہ بجلی کے بھاری بلوں نے عوام سے جینے کا حق تک چھین لیا ہے ،ہر ماہ بے جا ناجائز ٹیکسز ڈال کر غریب عوام کو بل بھیجے جارہے ہیں جن کو ادا کرنا نا ممکن ہوچکا ہے ، غریب عوام کا کہنا ہے حکومت نے مہنگائی بے روز گاری اور بجلی سستی کرنے کے وعدے کرکے ووٹ حاصل کئے تھے مگر بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کہاں کا انصاف ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں