عثمان معظم روڈ خستہ حال ،مکینوں کو مشکلات کا سامنا

عثمان معظم روڈ خستہ حال ،مکینوں کو مشکلات کا سامنا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار) 24گھنٹے ایمولینس کی راہگزر شاہراہ عثمان معظم روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکیں مکینوں کے لیے عذاب بن گئیں۔

متعلقہ اداروں کی نااہلی، بے حسی اور مجرمانہ غفلت کا خمیازہ شہریوں کو بدترین ٹریفک جام کی صورت میں روزانہ کی بنیاد پر برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر ایمولینس نے کسی مریض کو ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال میں داخل کروانا ہو تو اسی روڈ سے ایمولینس جاتی ہے ، اس سڑک پر نہ صرف گہرے گڑھے پڑ چکے ہیں بلکہ ناہموار سڑک کی وجہ سے صبح کے اوقات میں دفاتر اور دیگر کام کاج پر جانے والے شہریوں کو بدترین ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ سڑک پر موجود گھروں کے مکینوں کو بھی ٹریفک جام کی وجہ سے گھروں سے گاڑیاں نکالنے اور آنے جانے میں بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔سڑک کی مرمت ضلعی انتظامیہ کی ذمے داری ہو یا ضلعی انتظامیہ اسکا تعین کر کے فوری طور پر سڑکوں کی تعمیر شروع کرائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں