مظفرگڑھ:سو سے زائد خستہ عمارتیں تاحال نظر انداز

مظفرگڑھ:سو سے زائد خستہ عمارتیں تاحال نظر انداز

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)سانحہ قنوان چوک زیر تعمیر عمارت گرنے کے واقعہ کو 4 سال بیت گئے ،شہر کی سو سے زائد خستہ عمارتیں تاحال نظر انداز، متعدد بار سروے کے باوجود خستہ حال عمارتوں سے ممکنہ حادثات سے بچائوکے لئے کوئی انتظامات نہ ہوسکے ۔

شہریوں کی درخواستیں فائلوں کی نذر ہوگئیں ۔شہر بھر میں سو سے زائد خستہ حال عمارتیں انسانی زندگیوں کے لئے مسلسل خطرے کا باعث بنی ہوئی ہیں 4 سال قبل قنوان چوک کے نزدیک زیر تعمیر عمارت گرنے سے بڑے سانحہ پیش آیا تھا جس میں معصوم بچوں سمیت خاتون جان کی بازی ہار گئے تھے جسکے بعد شہر خصوصاً اندرون شہر خستہ حال عمارتوں کے بارے سروے کیا گیا اور عمارتوں کو سرٹیفکیٹ بھی جاری کیے گئے مگر ان عمارتوں سے ہونے والے ممکنہ نقصان سے بچنے کے لئے کوئی اقدامات نہ کئے جاسکے ،شہریوں کی جانب سے اس ضمن درخواستیں بھی دی گئیں مگر بدقسمتی سے درخواستیں فائلوں کی نذر ہوکر رہ گئیں عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر میاں عثمان اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی یوسف چھینہ سے اپیل کی ہے کہ شہر میں بوسیدہ عمارتوں کو مسمار کیا جائے اور کسی بھی ممکنہ بڑے حادثے سے قبل حفاظتی عوامل کو مکمل کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں