شہر کے پارکوں، گرین بیلٹس کو اپ گریڈ کرنے کا ٹاسک

شہر کے پارکوں، گرین بیلٹس کو اپ گریڈ کرنے کا ٹاسک

ملتان(خبرنگارخصوصی)ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان کی ہدایات پر ہارٹیکلچر اور انجینئرنگ برانچ کو پارکوں اور گرین بیلٹس کو اپ گریڈ کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ۔

برانچز کو پارکوں اور گرین بیلٹس کی رپورٹ ہفتہ وار رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔گرین بیلٹس اور پارکوں کے سر پرائز وزٹ بھی شیڈول میں شامل کر لئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس حافظ اُسامہ نے ہارٹیکلچر اور انجینئرنگ آفیسرز سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر سعد قریشی،ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر نعیم عباس،ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ خالد ظفر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن جاوید عارف بھی موجود تھے ۔ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس حافظ اسامہ نے مزید کہا کہ شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس کو بہترین اور خوبصورت بنائیں گے جس کے لئے متعلقہ برانچز کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ موافق موسم میں گرین بیلٹس اور پارکس میں بھرپور شجرکاری کی جائے گی اور پارکوں میں عوامی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں