آزاد کشمیر کی طرح بجلی بلوں کا بائیکاٹ کیا جائے ، خواجہ شفیق

آزاد کشمیر کی طرح بجلی بلوں کا بائیکاٹ کیا جائے ، خواجہ شفیق

ملتان (لیڈی رپورٹر)چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی عوام کی طرح بجلی بلوں کا بائیکاٹ کیا جائے چھوٹے تاجروں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے لیے پہلے مرحلہ پر تاجر بجلی کے بلوں کی ادائیگی بند کر یں ۔

اس سلسلہ میں مشاورت جاری ہے جلد ہی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان کی اپیل پر وائس چیئرمین ملک طاہر ڈوگر کی قیادت میں چوک چونگی نمبر 14پر ہونیوالے احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا مظاہرے میں سینکڑوں تاجروں نے شرکت کی اور بجلی کے بلوں کو نذر آتش بھی کیا۔ بجلی گیس پٹرولیم مصنوعات،ادویات اور اشیاء خوردونوش مہنگی ہونے کے خلاف مطاہرین نے سینہ کوبی کی اور خواجہ محمد شفیق کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ انکے ایک فیصلہ پر بے غیرت اور بے حمیعت حکمرانوں کا مقابلہ کریں گے نہ صرف بلوں کی ادائیگی روکیں گے بلکہ میپکو اہلکاروں کو میٹر اتارنے کے لیے مارکیٹو ں میں نہیں گھسنے دیں گے چونگی نمبر 11اور چونگی نمبر 14سے ملحقہ 25 مارکیٹوں کے تاجروں نے ملک طاہر ڈوگر کی درخواست پر نہ صرف اپنے کاروبار بند کئے شٹر گرائے اور تیز بارش کے باوجود احتجاجی ریلی میں شرکت کی۔ مظاہرین سے خواجہ محمد شفیق کے علاوہ چودھری طارق کریم،ملک طاہر ڈوگر م،حاجی اصغر اکبر،شیخ طاہر امجد،رانا محمد اسلم،خواجہ یاسر اشفاق،ساجد رضوان جگنو،خواجہ عمار یاسر،شیخ قیصر وحید،شیخ عاصم اعجاز،شیخ بشارت شوکت اور دیگر تاجر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں