زراعت ملک کو چیلنجز سے نکال سکتی ہے ،افتخار سہو

زراعت ملک کو چیلنجز سے نکال سکتی ہے ،افتخار سہو

ملتان (لیڈی رپورٹر)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ زرعی شعبہ معیشت کی بنیاد ہے اور اس وقت ملک کو جو چیلنجز درپیش ہیں زراعت ہی اس مشکل سے نکال سکتا ہے ۔

آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے حکومت کو سخت فیصلے کرنا پڑے ہیں۔حکومت پنجاب کسانوں، کاشتکاروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے نئے منصوبہ جات پر کام کر رہی ہے ۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے ایوان تجارت و صنعت ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ملتان چیمبر آف کامرس کے صدر میاں راشد اقبال،سینئر نائب صدر ندیم احمد شیخ ،نائب صدر شیخ محمد عاصم سعید،خواجہ محمد عثمان،شیخ فہیم ستار دیگر موجود تھے ۔افتخار علی سہو نے کہا گزشتہ مالی سال 2023-24 ایک مشکل سال تھا۔ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق اس سال جی ڈی پی گروتھ 2.3 فیصد رہی۔ اس مالی سال میں سروس سیکٹر نے ایک فیصد، انڈسٹریز نے 1.2 فیصد جبکہ زراعت نے 6.5 فیصد کی گروتھ کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں